- الإعلانات -

عمران خان کو گرفتار کرکے 25ستمبر کو پیش کیا جائے، الیکشن کمیشن کا حکم

اسلام آباد: 

الیکشن کمیشن نے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کو احکامات جاری کئے ہیں کہ 25 ستمبر کو پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کو گرفتار کرکے کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے ہیں اور اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کو وارنٹ گرفتاری بھی ارسال کردیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ چئیرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرکے 25 سمتبر کو کمیشن کے سامنے پیش کریں تاہم اگرعمران خان ضمانت کروالیں تو ان کو گرفتار نہ کیا جائے