- الإعلانات -

کرم ایجنسی سے متصل افغان علاقے میں امریکی ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک

کرم ایجنسی سے متصل افغان علاقے میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کرم ایجنسی سے متصل افغانستان کی سرحدی حدود میں امریکی ڈرون طیارے نے بعض مقامات کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں  3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں کی جاسکی۔ افغان پولیس حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کے بعد بھی ڈرون طیارے کی پروازیں جاری ہیں۔