- الإعلانات -

330 بیماریوں کے بارے میں عالمی رپورٹ شائع ہوگئی

لندن: مشہور طبی تحقیقی جریدے ’’دی لینسٹ‘‘ نے امراض کے بوجھ اور ان سے ہونے والی اموات کے بارے میں عالمی جائزے پر مبنی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں 195 ممالک سے 330 مختلف بیماریوں کے اعداد و شمار کا جمع کیے گئے ہیں۔

’’گلوبل برڈن آف ڈزیز‘‘ کے نام سے شائع ہونے والی یہ سالانہ رپورٹ اگرچہ بہت تفصیلی ہے تاہم اس کے چیدہ چیدہ نکات میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال (2016 میں) ہونے والی ہر 5 اموات میں سے 1 ناقص غذا یا غذائی قلت کے نتیجے میں ہوئی تھی جبکہ اسی عرصے میں تمباکو نوشی نے 71 لاکھ افراد کو دنیا بھر میں موت کے گھاٹ اتار دیا۔

رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ اس وقت کم از کم 1 ارب 10 کروڑ افراد کسی نہ کسی نفسیاتی بیماری یا دماغی مسئلے کا شکار ہیں جبکہ 191 ممالک میں ڈپریشن یا اسی قبیل کے نفسیاتی مسائل، 10 بڑے دماغی امراض میں شامل ہیں۔