- الإعلانات -

فیس بُک پر ’’عارضی بولتی بند‘‘ کا فیچر سامنے آگیا

سلیکان ویلی: عارضی جنگ بندی کے بارے میں تو آپ نے بہت سنا ہوگا لیکن اب فیس بک ایک ایسا نیا فیچر لانے کی تیاری کر رہی ہے جس کے ذریعے آپ کسی مخصوص آن لائن فرینڈ، پیج یا گروپ کے بارے میں اپنی فیس بُک فیڈ (وال) پر آنے والے نوٹی فکیشنز کو عارضی طور پر معطل کر سکتے ہیں یعنی اپنے حساب سے فیس بک پر کسی کی بھی ’’عارضی بولتی بند‘‘ کرسکتے ہیں۔

اس نئے فیچر کو ’’سنوز‘‘ (Snooze) کا نام دیا ہے جس کا مطلب خراٹے لینا یا کچھ دیر کے لیے سلا دینا ہے۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’’ٹیک کرنچ‘‘ کے مطابق یہ فیچر آپ کی وال پر دکھائی دینے والی کسی بھی پوسٹ کے بالائی حصے میں دائیں جانب موجود تین نقطوں (…) پر رائٹ کلک کرنے سے نمودار ہوگا (بشرطیکہ وہ پوسٹ آپ کی اپنی نہ ہو بلکہ کسی اور کی ہو)