- الإعلانات -

بھارتی فضائیہ کے مارشل ارجن سنگھ 98 برس کی عمر میں چل بسے

نئی دہلی: بھارتی ایئر فورس کے مارشل ارجن سنگھ 98 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کے مارشل ارجن سنگھ کی طبیعت کافی عرصے سے ناساز تھی اور آج صبح انہیں دل کا دورہ بھی پڑا تھا جس کے بعد انہیں دلی میں واقع آرمی ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہیں ہو سکے۔

بھارتی ایئر فورس کے مارشل ارجن سنگھ کی عمر 98 برس تھی جب کہ وہ ایئر فورس میں واحد آفیسر تھے جن کو فیلڈ مارشل کے برابر فائیو اسٹارز رینک دیا گیا تھا۔