- الإعلانات -

’’کیوں نکالا مجھے‘‘ فواد عالم کی سلیکٹرز سے دہائی

کراچی: ممتاز آل راؤنڈ فواد عالم نے کہا ہے کہ معلوم نہیں کہ مجھے پاکستان کرکٹ ٹیم سے کیوں نکالا گیا اور مسلسل بہترین کارکردگی کے باوجود قومی اسکواڈ میں کیوں جگہ نہیں مل پارہی۔

مسلسل نا انصافی کے شکار فواد عالم نے’’Express.pk‘‘ کی ویب سائٹ کیلیے سلیم خالق کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ مجھے کیوں سائیڈ لائن کر دیا گیا ہے، یہ بات بھی میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ میں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا اور ہمیشہ پرفارم کیا لیکن اس کے باوجود مجھے ٹیم میں منتخب نہیں کیا جارہا، انہوں نے کہا کہ ایک کھلاڑی کیلیے بڑا مشکل ہوتا ہے کہ اسے معلوم ہی نہ ہو کہ اسے کیوں نکالا گیا، سابق چیئرمین پی سی بی شہر یار خان اپنے دوراقتدارمیں فارمنس کی تعریف کرتے ہوئے مجھے تسلیاں دیتے رہے کہ بہت جلد قومی ٹیم کا حصہ بن جاؤ گے، ان کی حوصلہ افزائی کے باوجود میں منتخب نہ کیا جاسکا، تاہم اس حوالے سے میری کبھی بھی سلیکٹرز سے کوئی بات ہوئی اور نہ ہی ان سے رابطے کا ذہن میں خیال آیا۔