- الإعلانات -

جنوبی افریقی آل راؤنڈر جے پی ڈومینی نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

جوہانسبرگ: جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر جے پی ڈومینی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈومینی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں لیکن ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلتے رہیں گے۔ 33 سالہ ڈومینی نے کہا کہ طویل غور و فکر کے بعد میں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، میں فوری طور پر ٹیسٹ کرکٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائر ہو رہا ہوں۔

ڈومینی نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے حاصل ہونے والے تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں اور مجھے خوشی ہے کہ جنوبی افریقا کی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ میں نے یادگار میچز کھیلے۔