- الإعلانات -

پاک بھارت آبی تنازع حل کرنے کے لئے ایک بھی رائے پر اتفاق نہ ہوسکا

واشنگٹن: ورلڈ بینک نے اعتراف کیا ہے کہ آبی تنازع کے حوالے سے ہونے والے پاک بھارت اجلاسوں میں اب تک ایک بھی نکتے پر اتفاق نہیں ہوسکا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ورلڈ بینک نے انڈس واٹرتریٹی معاہدے سے متعلق اجلاسوں پر بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاک بھارت سیکرٹری سطح مذاکرات کا دور 14 اور 15 ستمبر کو واشنگٹن میں ہوا جس میں کشن گنگا، رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ کی تعمیر سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک سمیت عالمی بینک نے بھی مذاکرات کو سراہا اور معاہدے کے تحفظ کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔