- الإعلانات -

دنیا کی کوئی طاقت پاک ترکی تعلقات میں رخنہ نہیں ڈال سکتی، ترک وزیراعظم

استنبول: ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں اور کسی ملک کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اس حوالے سے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنائے۔

دورہ ترکی پر موجود پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب میں ترک وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف کا یہ دورہ پاک ترک دوستی کو مزید استحکام دینے میں مددگار ثابت ہو گا، میں ترک حکومت اور ترکی کے عوام کی طرف سے استنبول آمد پرشہباز شریف کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔

بن علی یلدرم نے کہا کہ وہ ترکی اورپاکستان کے درمیان تجارتی مراسم کو فروغ دینے کیلئے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دینے کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی تجویز سے اتفاق کرتے ہیں۔ ترک وزیراعظم نے پنجاب حکومت کے ساتھ کم آمدنی والے افراد کیلئے رہائشی سہولتیں، ٹرانسپورٹ، صحت، امن وعامہ اور دیگر شعبوں میں مدد اور تعاون فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کی