- الإعلانات -

پاکستانی فلمیں ہر لحاظ سے معیاری اور دلچسپ ہیں، مہرین سید

لاہور: معروف ماڈل و اداکارہ مہرین سید نے کہا ہے کہ پاکستانی فلمیں ہر لحاظ سے معیاری اور دلچسپ ہیں۔

مہرین سید نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگراسی طرح نوجوان فلم میکرز اچھے اورمنفرد موضوعات کواپنی فلموں کا حصہ بناتے رہے توملک بھرمیں سینما ہی سینما دکھائی دیں گے، جوبہت خوش آئند بات ہے۔ ویسے بھی ماضی میں ملک بھرمیں سینما گھروں کی تعداد ایک ہزار سے زائد تھی لیکن بحران کے باعث سینما گھربند ہونے لگے۔ مگرابھی بھی دیر نہیں ہوئی ، ملک کے بڑے شہروں میں جدید طرز کے سینما گھر بن رہے ہیں اور ان کو رونق بخشنے کے لیے اب کسی غیرملکی فلم کا انتظار نہیں کرنا پڑتا۔ کیونکہ اب توپاکستانی فلمیں ہر لحاظ سے معیاری اوردلچسپ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شائقین کی بڑی تعداد اب سینما گھروں میں جاکرغیرملکی فنکاروںکی فلمیں دیکھنے کی کوئی خاص خواہش ظاہر نہیں کرتی۔