- الإعلانات -

راتوں رات انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا معجزہ نہیں ہوگا، آئی سی سی

اکستان نے تین ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز کیلیے ورلڈ الیون کی کامیاب میزبانی کی، مہمان کھلاڑی بخیروعافیت روانہ ہوچکے تاہم آئی سی سی نے اس کو پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے ایک چھوٹے قدم سے تشبیہ دی ہے۔

چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں ان مقابلوں کے انعقاد کا مقصد اعتماد کی بحالی تھا، یہ ایونٹ کامیابی سے منعقد ہوا، سیکیورٹی پلان پر عمدگی سے عملدرآمد کیا گیا، میں خود بھی کافی مطمئن ہوں، ہم چاہتے تھے کہ آسٹریلیا ، جنوبی افریقہ اور دوسرے ممالک کے کھلاڑیوں میں اعتماد پیدا ہو، سیکیورٹی انتظامات مثالی تھے، پلیئرز نے خود ایک کاغذ پر پیش کیے گئے پلان کا عملی صورت میں نفاذ بھی دیکھ لیا تاہم پاکستان میں فل ٹائم انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا معجزہ راتوں رات نہیں ہوگا، اس میں وقت لگے گا، پی ایس ایل فائنل پہلا قدم تھا، ورلڈ الیون کی صورت میں دوسرا قدم اٹھایا گیا۔