- الإعلانات -

ایپل کا آئی فون 7 اور 6 کی قیمتوں میں زبردست کمی کا اعلان

ایپل نے آئی فون کی نئی سیریز آئی فون 8، 8 پلس اور آئی فون ایکس متعارف کرانے کے ساتھ ہی پرانے ماڈلز کی قیمت میں بھی زبردست کمی کردی ہے۔

ایپل نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نئے ماڈلز مارکیٹ میں پیش کرنے کے بعد پرانے ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ ایپل نے آئی فون 7، آئی فون 7 پلس، آئی فون 6 ایس اور آئی فون 6 ایس پلس کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی۔ عموماً زیادہ تر صارفین جو آئی فون کا نیا ماڈل خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے نئے ماڈلز کی آمد کے منتظر ہوتے ہیں جن کے مارکیٹ میں آنے کے بعد پرانے ماڈلز کی قیمتوں میں کمی ہوجاتی ہے۔