- الإعلانات -

یمن میں فضائی حملے میں خواتین و بچوں سمیت 12 افراد ہلاک

صنعاء: یمن میں مبینہ طور پر عرب عسکری اتحاد کے فضائی حملے میں خواتین و بچوں سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقامی افراد اور حوثی باغیوں کا دعویٰ ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعاء میں سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے عرب عسکری اتحاد کے طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں 4 بچوں اور دو خواتین سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق صنعاء سے 70 کلو میٹر دور ضلع حریب القرامش میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام مسافر مارے گئے۔ خیال رہے کہ حریب القرامش میں حوثی باغیوں کا قبضہ ہے جو گزشتہ تین برس سے دارالحکومت صنعاء اور ملک کے شمال مغربی علاقوں پر قابض ہیں۔