- الإعلانات -

کویت کا شمالی کوریا کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم

ویت کی حکومت نے شمالی کوریا کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کویت کی حکومت نے شمالی کوریا کے سفیر سو شانگ سک سمیت 5 سفارت کاروں کو ایک ماہ کے اندر اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ کویت نے یہ اقدام امریکا اور عالمی برادری کے اشارے پر کیا تاکہ شمالی کوریا کی ترسیلات زر کو کم کیا جاسکے جس سے وہ اپنے ایٹمی پروگرام کے اخراجات پورے کرتا ہے۔ خلیجی عرب ممالک میں شمالی کوریا کے ہزاروں مزدور کام کرتے ہیں جب کہ صرف کویت میں ہی شمالی کوریا کا سفارت خانہ قائم ہے۔