- الإعلانات -

سوچی کے پاس میانمار میں فوجی آپریشن روکنے کا آخری موقع ہے، اقوام متحدہ

نیویارک: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ میانمار کی حکمراں جماعت کی رہنما آنگ سان سوچی کے پاس روہنگیا مسلمانوں کیخلاف فوجی آپریشن روکنے کا آخری موقع ہے۔

برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے کہا کہ اگر سوچی نے فی الفور آپریشن نہ روکا تو خوفناک سانحہ جنم لے گا، سوچی منگل کو قوم سے خطاب کریں گی جس میں ان کے پاس فوجی آپریشن روکنے کا اعلان کرنے کا آخری موقع ہے، اگر سوچی نے صورت حال کو نہ سنبھالا تو انتہائی خوفناک سانحہ رونما ہوگا اور بدقسمتی سے مستقبل میں صورتحال کو سنبھالنا تقریبا ناممکن ہوجائے گا۔