- الإعلانات -

کراچی سینٹرل جیل سے خطرناک قیدیوں کو اندرون سندھ منتقل کردیا گیا

کراچی سینٹرل جیل سے 2 قیدیوں کے فرار کے بعد سیکیورٹی کے پیش نظر 49 خطرناک قیدیوں کوسخت سیکیورٹی حصار میں اندرون سندھ منتقل کردیا گیا ہے۔ اندرون سندھ کی جیلوں میں منتقل کیے گئے اسیروں میں سزائے موت یافتہ قیدی اور سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ملزمان بھی شامل ہیں۔