- الإعلانات -

افغانستان میں فوجی حل کی سوچ ٹرمپ انتظامیہ کی ناکام حکمت عملی کی عکاس ہے، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ  امریکی انتظامیہ ناکام حکمت عملی پر عمل پیرا ہے اور ٹرمپ انتظامیہ کی افغانستان میں فوجی حل کی سوچ ناکام پالیسی کی عکاسی کرتی ہے۔

اسلام آباد میں امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جنگ زدہ ملک افغانستان میں امن کے قیام کے لئے طالبان سے مذاکرات ہونے چاہئے لیکن ٹرمپ انتظامیہ ناکام حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، امریکا کی فوجی حل کی سوچ ناکام پالیسی کی عکاسی کرتی ہے۔