- الإعلانات -

یاسمین راشد کو بھرپور مقابلہ کرنے پر داد دیتا ہوں، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے جس طرح این اے 120 کے الیکشن میں (ن) لیگ کا مقابلہ کیا ان کے ہمت اور عزم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے غیر سرکاری نتائج سامنے آنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا۔ عمران خان نے کہا کہ وہ تمام پی ٹی آئی ورکرز بالخصوص خواتین کے شکر گزار ہیں۔