- الإعلانات -

عالمی پابندیاں نیوکلیئر پروگرام تیز کرنے سے نہیں روک سکتیں، شمالی کوریا

اقوام متحدہ کی جانب سے پابندیوں اور عالمی طاقتوں کے تمام تر دباؤ کے باوجود شمالی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ مزید عالمی پابندیاں اور دباؤ ہمیں نیوکلیئر پروگرام کو تیز کرنے سے نہیں روک سکتیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے ایک بیان میں اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کی گئی نئی پابندیوں کو ظالمانہ، غیر اخلاقی اور غیر انسانی عمل قرار دیا۔ شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور ان کی جاگیردارانہ فوج کی جانب سے ہم پر پابندیوں اور دباؤ سے کچھ نہیں ہو گا بلکہ ان ظالمانہ اقدام سے ایٹمی قوت بننے کے ہمارے مقصد میں تیزی اور پختگی آئے گی۔