- الإعلانات -

ٹرمپ نے جوہری معاہدہ ختم کیا تو امریکا کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی، ایرانی صدر

ایران کے صدر حسن روحانی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کو ختم کیا تو امریکا کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچنے کے بعد امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران سے ہونے والے جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونا امریکا کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گا اور میرا نہیں خیال کہ امریکی عوام اس چیز کی اتنی بھاری قیمت چکانے کے لیے تیار ہو گی جس سے انہیں کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

حسن روحانی نے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے سے انحراف کیا تو پہلی بات تو یہ ہے کہ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا اور دوسری اہم بات یہ کہ اس اقدام سے عالمی برادری کا امریکا سے بھروسہ اٹھ جائے گا۔