- الإعلانات -

اقوام متحدہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق کام نہیں کر رہا، ڈونلڈ ٹرمپ

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق کام نہیں کر رہا۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے 72 ویں جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر منعقدہ خصوصی اصلاحاتی سیشن سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اقوام متحدہ کو بیوروکریسی سے زیادہ لوگوں کے مسائل حل کرنے پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔

امریکی صدر نے اقوام متحدہ کے دنیا بھر میں جاری آپریشنز پر آنے والے اخراجات کا سب سے زیادہ بوجھ امریکا کی جانب سے اٹھائے جانے پر بھی اعتراض کیا اور کہا کہ کسی بھی ملک پر غیر منصفانہ بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے بحالی امن مشنز پر جو خرچہ آتا ہے اس کا 28.5 فیصد حصہ امریکا ادا کرتا ہے جو کہ غیر منصفانہ ہے۔