- الإعلانات -

خواجہ آصف کی نااہلی کی درخواست، سماعت کیلیے لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے خواجہ آصف کی نااہلی لیے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل سکندر بشیر نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ خواجہ آصف غیر ملکی کمپنی کے مستقل ملازم ہیں اور وہ ماہانہ 50 ہزار درہم لیتے ہیں جس پر انہوں نے انکم ٹیکس ادا نہیں کیا۔خواجہ آصف کے اقامے کا معاملہ پاناما لیکس کیس جیسا ہی ہے خواجہ آصف نے اپنے تمام اثاثے ظاہرنہیں کیے اور غیر ملکی کمپنی سے ہونے والی آمدنی کو چھپایا جس پر وہ آرٹیکل 62 پر پورا نہیں اترتے لہذا عدالت اثاثے ظاہر نہ کرنے پر خواجہ آصف کو نااہل قرار دے۔