- الإعلانات -

چمن میں پاک افغان سرحد پرخود کش حملہ، ایک شخص جاں بحق اور22 زخمی

چمن: پاک افغان سرحد کے قریب ٹیکسی اسٹینڈ پر خود کش حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 22 افراد زخمی ہوگئے۔

لیویز کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی باب دوستی چمن کی جانب جارہی تھی کہ ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب  خود کش حملہ آور نے گاڑی کے قریب آکر خود کو دھماکا خیز مواد کے ذریعے اڑا لیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے جن کو سول اسپتال چمن منتقل کردیا گیا جہاں بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔