- الإعلانات -

کابل حملے سے متعلق وزیراعظم کے بیان کی خبر درست نہیں، ترجمان

ترجمان وزیراعظم نے تردیدی بیان میں کہا ہے کہ پرنٹ میڈیا میں کابل حملے میں کسی پاکستانی کے ملوث ہونے سے متعلق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بیان غلط چھاپہ گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم نے اس حوالے سے کسی صحافی کو کوئی بیان نہیں دیا اور اخبارات میں چھپنے والی خبر درست نہیں ہے، مذکورہ خبر میں وزیراعظم سے منسوب بیان کسی صورت قابل قبول نہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ہمیشہ کہتے رہے ہیں پاکستان پر ہونے والے حملے سرحد پار سے ہوتے ہیں۔