- الإعلانات -

ایپل نے اب تک کے بہترین آئی فون ماڈلز متعارف کرا دیے

کیلی فورنیا: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے اسمارٹ فونز کے تین نئے ماڈلز لانچ کر دیے جن میں آئی فونز کی 10 ویں سالگرہ پر جاری کیا جانے والا ایپل ایکس بھی شامل ہے۔

کیلی فورنیا میں ایپل کے نئے ہیڈکوارٹرز میں اسٹیو جابز آڈیٹوریم میں کمپنی کے سی ای او ٹم کک نے ایپل کے جدید ترین اسمارٹ فونز کو متعارف کرایا۔ ایپل کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے ماڈلز میں آئی فون 8، آئی فون 8 پلس اور آئی فون ایکس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایپل کی خصوصی واچ بھی متعارف کرائی گئی جسے واچ سیریز تھری کا نام دیا گیا ہے۔

آئی فون ایکس