- الإعلانات -

پاکستان اور ترکی کا اقوام متحدہ میں روہنگیا مسلمانوں کا معاملہ اٹھانے پراتفاق

ترکی اور پاکستان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ روہنگیا مسلمانوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اقوام متحدہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جائے گی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ترک صدر طیب اردگان نے کہا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ باہمی مفادات پر مبنی اسٹرٹیجک شراکت داری کو مضبوط رکھنے کے عزم پر قائم ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دنوں ممالک کے درمیان تعلقات اور اسٹرٹیجک پارٹنر شپ ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں۔

ترک صدر نے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات ، مختلف شعبوں میں تعاون اور علاقائی اور عالمی معاملات پر ایک جیسا موقف اپنانے کو سراہا جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کی حمایت پر ترک صدرکا شکریہ ادا کیا۔