- الإعلانات -

موٹرولا کا ‘سستا ترین’ اسمارٹ فون پاکستان میں دستیاب

موٹرولا نے اپنا سستا ترین اسمارٹ فون موٹو ای 4 اور اس کا زیادہ بہتر ورژن ای فور پلس پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

ویسے تو چینی اور مقامی کمپنیوں کے اس سے بھی سستے اسمارٹ فونز دستیاب ہیں تاہم موٹرولا زیادہ مشہور اور اچھی کمپنی تصور کی جاسکتی ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ اسمارٹ فونز ایسے افراد کے لیے ہیں جو ایک محدود بجٹ کے اندر رہ کر مناسب فیچرز والی ڈیوائس کو خریدنا چاہتے ہیں یا ایسی ڈیوائس چاہتے ہیں جس پر خرچے کی زیادہ فکر نہ ہو۔