- الإعلانات -

پاکستان سے جامع مذاکرات چاہتے ہیں، افغان صدر

نیویارک: افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ہم  امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے پاکستان سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا کہ امن، سلامتی اور علاقائی تعاون پر پاکستان سے جامع مذاکرات کرنا چاہتے ہیں جبکہ افغان حکومت نے اپنے طرز عمل سے امن کے ساتھ اپنی وابستگی کے عزم کو ثابت بھی کیا ہے۔ افغان حکومت نے گلبدین حکمت یار کی عسکری جماعت حزب اسلامی سے امن معاہدہ کرکے اس عزم کا اظہار کیا، میں پاکستان پر بھی زور دیتا ہوں کہ وہ ہمارے ساتھ امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے علاقائی تعاون پر الگ الگ جامع مذاکرات کرے۔