- الإعلانات -

این اے 4 کے ضمنی انتخاب میں 100 الیکٹرونک مشینیں استعمال کرنے کا فیصلہ

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)سرداررضا خان کی زیرصدارت عام انتخابات 2018کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ الیکشن کی حکمت عملی اور بیلٹ پیپرز کی مطلوبہ تعداد میں چھپائی سمیت دیگر انتخابی امور کا جائزہ لیا گیا۔ عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے ملکی تاریخ میں پہلی بار الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کا استعمال کرنے کی منظور دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 26اکتوبر کو شیڈول این اے 4پشاور کے ضمنی انتخابات میں تجرباتی بنیادوں پر الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کی مشق کی جائے گی۔ مذکورہ انتخاب میں 100 الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا تجربہ کیا جائے گا تاہم اس کے تجرباتی بنیادوں پر استعمال سے انتخابی نتائج پراثرات نہیں پڑیں گے۔