- الإعلانات -

اداکارہ نور کو طلاق ہو گئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نور نے اپنے سابقہ شوہر ولی حامد کے درمیان باضابطہ طلاق ہو گئی ہے۔ عدالت نے خلع کی بنیاد پر طلاق کی ڈگری جاری کر دی ہے۔ اداکارہ نور نے گزشتہ سماعت پر اپنے سابقہ خاوند قاسم ولی حامد سے طلاق لینے کے لئے دائر دعویٰ میں اپنا بیان قلمبند کرواتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کسی صورت اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی، لہٰذا خلع کی بنیاد پر ڈگری جاری کی جائے۔ جبکہ ولی حامد نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ اپنی اہلیہ ور کو بسانا چاہتا ہے اور اس کی تمام شرائط ماننے کو بھی تیار ہے۔ عدالت نے فریقین کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد دعویٰ پر سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔