- الإعلانات -

اطالوی اداکارہ صوفیہ لورین 83 برس کی ہوگئیں

آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ پر راج کرنے والی اطالوی اداکارہ صوفیہ لورین تراسی برس کی ہو گئیں ۔ نصف صدی پر مشتمل اپنے کیرئیر میں وہ شوبز کی دنیا کے سب مشہور ایوارڈز آسکر ، گولڈن گلوب ، بافٹا اور گریمی حاصل کر چکی ہیں ۔ صوفیہ لورین اٹلی کے دارالحکومت روم میں 20 ستمبر 1934 کو پیدا ہوئیں ۔ ماڈلنگ کرتے کرتے انہوں نے 1950 میں فلموں میں کام شروع کیا اور چھوٹے موٹے کردار ادا کرتی رہیں ۔ 1956

میں ہالی ووڈ کے ادارے پیراماؤنٹ سے معاہدہ کر کے صوفیہ نے ہالی ووڈ میں قدم رکھا ۔ انہوں نے 1962 میں ریلیز ہوئی فلم   ٹو وومن    کے لئے پہلا آسکر ایوارڈ حاصل کیا ۔ انیس سو ساٹھ کی دہائی میں وہ اپنے کیریئر کے عروج پر پہنچ گئیں ۔ ان کی یادگار فلمیں ایل سیڈ ، دی ملینریس ، اِٹ سٹارٹڈ اِن نیپلز ، یسٹرڈے ٹوڈے اینڈ ٹومارو ، ٹو وومن اور آرابیسک شامل ہیں ۔ انیس سو ستر کی دہائی میں دی وائج ، بریف اینکاؤنٹر ، دی کیسنڈرا کراسنگ ان کی مشہور فلمیں ہیں ۔