- الإعلانات -

امریکا کا شمالی کوریا کے ساتھ لین دین کرنے والے ممالک پر بھی پابندی کا اعلان

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا سے لین دین کرنے والے ممالک پر بھی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کی وجہ سے اس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے صدارتی حکم نامے کے ذریعے امریکی محکمہ خزانہ کو ہدایات کی ہیں کہ وہ ان ممالک، کمپنیوں اور مالیاتی اداروں پر بھی پابندیاں عائد کرے جو شمالی کوریا کے ساتھ لین دین کر رہے ہیں۔