- الإعلانات -

ویمن کرکٹ؛ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز کا شیڈول جاری

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ 21-2017 کے تحت پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ21-2017 کے تحت پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی ٹیم یو اے ای میں اپنی ہوم سیریز کے دوران 31 اکتوبر سے 14 نومبر تک 3 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ 

تمام میچز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ون ڈے میچ 31 اکتوبر، دوسرا 2 نومبر جب کہ تیسرا 5 نومبر کو ہو گا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا مقابلہ 8 نومبر، دوسرا میچ 9 نومبر، تیسرا 12 نومبر جب کہ چوتھا اور آخری میچ 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔