- الإعلانات -

بےنظیر اور مرتضیٰ بھٹو کو آصف زرداری نے قتل کرایا، پرویز مشرف

دبئی: سابق  صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ بے نظیر اور مرتضیٰ بھٹو کے قتل میں آصف علی زرداری ملوث ہیں۔

سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے ویڈیو پیغام الزام لگایا ہے کہ بے نظیر بھٹو کو ان کے شوہر آصف علی زرداری نے قتل کرایا، راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بے نظیر قتل کیس کا جو فیصلہ سنایا اس پر سب پاکستانیوں کو تشویش ہے ایس پی سعود اور خرم شہزاد جیسے اچھے افسران کو 17 ، 17 سال کی کی سزا سنادی گئی لیکن جیل میں بند اصل دہشت گردوں کو چھوڑ دیا گیا۔