- الإعلانات -

آئی فون 8 اور ایٹ پلس صارفین کے لیے دستیاب

ایپل کے دو نئے آئی فون 8 اور آئی فون پلس جمعہ (بائیس ستمبر) سے دنیا کے مختلف مقامات پر فروخت کے لیے پیش کردیئے گئے ہیں۔

ویسے تو رواں سال سب کی نظریں آئی فون ایکس (10 پر مرکوز ہیں تاہم آئی فون ایٹ اور ایٹ پلس وہ فونز ہیں جو زیادہ بڑی تعداد میں لوگ خرید سکیں گے (کیونکہ آئی فون ایکس کی بڑے پیمانے میں تیاری کے حوالے سے ایپل کو مشکلات کا سامنا ہے)۔

یہ فونز دیکھنے میں آئی فون سیون اور سیون پلس جیسے ہی ہیں بس اس میں گلاس بیک کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک نیا فیچر پہلی بار ایپل کی ڈیوائسز میں متعارف کرایا گیا جو وائرلیس چارجنگ ہے۔