- الإعلانات -

بلوچ قوم پرست رہنما نوابزادہ گزین مری وطن واپسی پرایئر پورٹ سے گرفتار

مرحوم نواب خیربخش مری کے بیٹے نوابزادہ گزین مری 18 سالہ جلاوطنی کے بعد شارجہ سے کوئٹہ پہنچے تو ان کے استقبال کے لئے مری قبائل کے سیکڑوں افراد ایئرپورٹ کے باہر موجود تھے لیکن انہیں ہوائی اڈے کی عمارت کے اندرہی سے حراست میں لے لیا گیا۔

نوابزادہ گزین مری کے وکیل ارباب محمد طاہر ایڈووکیٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فورسز اورنامعلوم افراد نے نوابزادہ گزین مری کوگرفتار کرلیا اورنامعلوم مقام کی طرف لے گئے، ہم نے ضمانت حاصل کررکھی تھی، اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان  نوابزادہ گزین مری کے خاندانی ذرائع سے رابطہ کرکے کریں گے۔