- الإعلانات -

گوگل کروم صارفین کا درد سر ختم کرنے کیلئے تیار

گوگل کے ویب براﺅزر کروم میں بہت جلد ایسا فیچر سامنے آنے والا ہے جو کروڑوں افراد کے لیے خوش کن ثابت ہوگا۔

اگر تو انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے ہیڈ فون کانوں کو لگائے رکھتے ہیں تو یقیناً اس وقت جھنجھلاہٹ کا شکار ہوجاتے ہوں گے جب اچانک ہی کوئی اشتہار بلند آواز میں کانوں کے پردے پھاڑنے لگتا ہے۔

مگر اب گوگل کروم پر آپ کو اس مسئلے کا سامنا نہیں ہوگا کم از کم جنوری کے بعد سے تو نہیں۔

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اگلے سال جنوری سے اس کا براﺅزر کروم آٹو پلے ویڈیوز کو پلے نہیں کرے گا، تاہم اگر آواز نہ ہو یا آپ کو دلچسپی ہو تو پھر ضرور ویڈیو دیکھی جاسکے گی۔

یہ فیچر گوگل کروم 64 میں متعارف کرایا جائے گا، تاہم اس کے ورژن 63 میں بھی آٹو پلے ویڈیوز کے حوالے سے ایک فیچر ہے جو کہ اکتوبر میں دستیاب ہوگا۔

اس فیچر کے ذریعے ویب سائٹس کو ہی ہمیشہ کے لیے میوٹ کیا جاسکے گا۔

ویسے تو اب بھی کروم میں مختلف ویب سائٹس کے ٹیب میوٹ کی ےجاسکتے ہیں تاہم پیج بند کرکے دوبارہ اوپن کرنے پر ساﺅنڈ واپس آجاتا ہے۔