- الإعلانات -

شمالی کوریا میں زلزلہ، عالمی برادری کو ایٹمی تجربے کا شبہ

پیانگ یانگ: شمالی کوریا میں ہلکی شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے بارے میں عالمی برادری نے ایٹم بم کے تجربے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.4 ریکارڈ کی گئی۔ چین کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زمین میں زلزلہ کی گہرائی ’صفر کلومیٹر‘ تھی جن کا مرکز شمالی کوریا کا علاقہ کلجو تھا جہاں اس کا ایٹمی گھر قائم ہے۔ ماہرین نے امکان ظاہر کیا کہ شمالی کوریا نے زیرزمین ایک اور ایٹم بم کا تجربہ کیا ہے جس کی وجہ سے یہ جھٹکے پیدا ہوئے۔