- الإعلانات -

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر طالبان کا حملہ، 5 اہلکار ہلاک

غزنی: افغانستان کے مغربی صوبے غزنی میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس چیف جنرل محمد زمان نے بتایا کہ 100 سے زائد طالبان جنگجوؤں نے بیک وقت دشتِ قرہ باغ میں پولیس کی تین چوکیوں پر حملہ کیا، سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ حملے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہوئے۔

پولیس چیف نے مزید بتایا کہ حملے میں ایک پولیس چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ جبکہ متعدد طالبان جنگجو بھی ہلاک ہوئے۔