- الإعلانات -

‘بھارتی مفاد پاک-افغان تعلقات پر اثرانداز نہیں ہوگا’

کے پاک-افغان تعلقات میں اثر انداز ہونے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات خود وضع کرنا افغانستان کو حق قرار دیا۔

پشاور میں افغان کلچرل ڈےکے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالواحد پوہان نے کہا کہ افغانستان کو بھارت سمیت دیگر ممالک کے ساتھ اچھے سفارتی تعلقات قائم کرنے کا حق ہے۔

افغان قونصلر جنرل نے کہا کہ ‘جب بھی پاک-افغان تعلقات کی بات زیربحث ہوتی ہے تو ہر کوئی بھارت پر الزام دیتا ہے’۔

انھوں نے کہا کہ ‘افغانستان کے ہمسایے میں تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان سمیت دیگر ممالک بھی ہیں لیکن پاکستانی عوام کے ساتھ ہمارا گہرا پیار اورتعلقات دہائیوں سے ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں کی آزاد سفارتی پالیسیاں ہیں اور دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات ان کے باہمی برادرانہ رشتے پر اثر انداز نہیں ہوتے۔