- الإعلانات -

کافی پینا ذیابیطس کا شکار ہونے سے بچائے، تحقیق

کافی دنیا بھر میں سب سے مقبول مشروب ہے جو پاکستان میں کچھ زیادہ پیا نہیں جاتا، تاہم اس کا استعمال ذیابیطس جیسے مرض کا شکار ہونے سے بچاتا ہے۔

یہ دعویٰ ڈنمارک میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

Aarhus یونیورسٹی ہاسپٹل کی تحقیق کے مطابق روزانہ کافی کے تین سے چار کپ پینا ذیابیطس ٹائپ ٹو سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ذیابیطس جسے ماہرین طب خاموش قاتل قرار دیتے ہیں، اس وقت پوری دنیا میں ایک وباءکی طرح پھیل رہا ہے اور اکثر اس کے شکار افراد اس کی  سے بھی بے خبر ہوتے ہیں۔

اس تحقیق میں بتایا گیا کہ کافی میں موجود ایک جز ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ کم کرتا ہے۔