- الإعلانات -

سنگاپورمیں باکسنگ میچ کے دوران باکسر جان کی بازی ہار گیا

سنگا پور:  باکسنگ میچ کے دوران باکسر غش کھاکر کر رنگ میں گرگیا اور جان کی بازی ہار گیا۔

سنگاپور میں ایشین فائٹنگ چیمپئین شپ کے افتتاحی میچ کے دوران 32 سالہ باڈی بلڈر اور باکسر پردیپ سبرامینین فائٹنگ ختم ہونے کے فوراً بعد رنگ میں گرگیا جہاں سے اس کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا لیکن پردیپ جان کی بازی ہارگیا، پردیپ کا نام باکسنگ کے مقابلے میں شامل نہیں تھا لیکن اچانک دوسرے باکسر نے 2 دن قبل فائٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تو پردیپ کو باکسنگ مقابلے میں شامل ہونا پڑا۔