- الإعلانات -

مالی میں دھماکے سے اقوام متحدہ کے امن مشن پر مامور 3 فوجی اہلکار ہلاک

بماکو: مغربی افریقا کے ملک مالی میں دھماکے کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر مامور 3 فوجی اہلکار ہلاک جب کہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مالی کے شمالی علاقے میں سڑک کنارے نصب دیسی ساختہ بم کے دھماکے میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر مامور 3 فوجی اہلکار ہلاک اور 5 شدید زخمی ہوگئے۔ امن مشن کے اس قافلے کو مالی کے شورش زدہ شہراینفس سے گاؤ جانے والی مرکزی شاہراہ پر صبح 7 بجے کے قریب نشانہ بنایا گیا۔

اقوام متحدہ نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شہریت ظاہر نہیں کی البتہ بنگلادیشی فوج کے میڈیا ونگ نے اپنے بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مالی میں ہونے والے بم دھماکے میں اس کے تین فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔