- الإعلانات -

اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے کالعدم داعش کا جھنڈا لگادیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے تھانہ کھنہ کی حدود میں نامعلوم افراد نے کالعدم تنظیم داعش کا جھنڈا لہرا دیا، داعش کے جھنڈے دیکھتے ہی  شہری نے ون فائیو پر پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جھنڈا اتار لیا۔ ذرائع کے مطابق داعش کے جھنڈے کی اطلاع دینے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔