- الإعلانات -

ٹوئٹر اکاونٹس معطل کرنے کی پاکستانی درخواستوں میں 2 گنا اضافہ

کراچی: سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی ٹرانسپیرنسی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 6 ماہ کے دوران پاکستانی انتظامیہ کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو معطل کرنے کی درخواستوں میں دو گنا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

 کے مطابق جنوری سے 30 جون کے درمیان حکومت کی جانب سے 24 ٹوئٹر اکاؤنٹس کو معطل کرنے کی درخواست دی گئی جبکہ 80 سے زائد اکاؤنٹس کو رپورٹ کیا گیا، جن پر تعمیل کی شرح صفر رہی۔

ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن کی نگہت داد کے مطابق رواں سال کے آغاز میں چند بلاگرز کے لاپتہ ہونے کے بعد سے ٹوئٹر سمیت دیگر سماجی روابط کی ویب سائٹس کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا ’کئی افراد نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ پر انہیں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے نوٹس موصول ہوئے‘۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک سمیت امریکا، روس اور ترکی کی پیش کردہ بری مثالوں پر عمل کررہا ہے۔

اس رپورٹ میں ٹوئٹر کو موصول ہونے والی درخواستوں پر روشنی ڈالی گئی ہیں جن میں کاپی رائٹس اور ای میل کی پرائیوسی سے جڑے معاملات کی درخواستیں شامل ہیں۔