- الإعلانات -

نواز شریف سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں نیب عدالت میں پیشی کے معاملے پر گفتگو ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف سے ملاقات کی۔ مسلم لیگ (ن) کے دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نیب عدالت میں پیشی کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کل دن ایک بجے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس بھی کریں گے۔