- الإعلانات -

تحریک انصاف نے ایم کیوایم سے بات کرکے تھوک کر چاٹا ہے، خورشید شاہ

سکھر: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نیا اپوزیشن لیڈر لانے کے لیے ایم کیوایم سے بات کرکے تحریک انصاف نے تھوکا ہوا چاٹا کیونکہ اگر ایم کیوایم ملک دشمن تھی تو اب ان کےساتھ کیوں بیٹھ رہے ہیں۔

سکھر میں پریس کانفرنس کے دوران خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا ہے کہ ملک میں سسٹم برقرار رہے اور پارلیمنٹ چلتی رہے، میں نے بطور قائد حزب اختلاف 4 سال ایمانداری سے ذمہ داریاں نبھائیں، میرا مشورہ کسی شخصیت کے لیے نہیں ملکی نظام کے لیے ہوتا ہے، ہمیشہ اپوزیشن کو متحد کرنے اورساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی ہے، ہمیشہ وہ بات کی جو ملک اورملکی اداروں کے لیے بہترہو، مجھے اپنی کارکردگی پر فخر ہے، اگر میرے علاوہ کوئی اس عہدے کے لیے موزوں ہے تو یہ اچھی بات ہے لیکن یہ صرف ڈرامہ کیا جارہا ہے کہ پارلیمنٹ میں کس طرح بدنظمی پیدا کی جائے۔