- الإعلانات -

بہاول نگر میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 4 ملزم گرفتار

بہاول نگر میں بائی پاس حافظ والا پھاٹک کے قریب محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد محرم الحرام کے موقع پر شہر میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور ان کے قبضہ سے بم بنانے والا مواد، ڈیٹونیٹرز، بال بیرنگ اور دیگر آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔