- الإعلانات -

نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

پاکستان عوامی تحریک نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے متفرق درخواست دائر کردی ہے۔ مخدوم نیاز ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نوازشریف اگر اب بیرون ملک گئے تو پھر وطن واپس نہیں لوٹیں گے اس لئے عدالت نوازشریف اور ان کے خاندان کے خلاف ریفرنس کی سماعت مکمل ہونے تک ان کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جائیں۔