- الإعلانات -

’انٹیل‘ نے انسانی ذہن سے مشابہہ کمپیوٹر چِپ متعارف کرادی

ویسے تو کمپیوٹر ٹیکنالوجی انسانی ذہن سے بھی ذیادہ تیز مانی جاتی ہے، تاہم پھر بھی ہر کوئی یہ تسلیم کرتا ہے کہ اس میں غلطیوں کی گنجائش موجود رہتی ہے۔

کمپیوٹر اور جدید ٹیکنالوجی کو ذیادہ سے ذیادہ قابل بھروسہ اور انسان کی طرح کم غلطیوں کے اہل بنانے کے لیے گذشتہ کئی سال سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) یعنی مصنوعی کمپیوٹرائزڈ ذہانت کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

تاہم اب کمپیوٹرز کے لیے چِپِ تیار کرنے والی دنیا کی معروف امریکی کمپنی ’انٹیل‘ نے ایک ایسی چِپِ متعارف کرادی ہے، جس سے متعلق  کمپنی کا دعویٰ ہے کہ وہ انسانی ذہن کی طرح کام کرتی ہے۔

یعنی یہ چپ کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی طرح انسانی ذہن سے تیز تو ہوگی ہی ہوگی، مگر ساتھ ہی وہ انسانی ذہن کی طرح چیزوں کو سمجھنے کے اہل بھی ہوگی۔